Wednesday, November 29, 2023

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کورونا وبا کیخلاف تربیتی دستاویزی فلم تیار کی

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کورونا وبا کیخلاف تربیتی دستاویزی فلم تیار کی
May 15, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) کورونا وبا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کو آئی ایس پی آر کا منفرد سلام ۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم تیار کی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کی مدد سے دستاویزی فلم جاری کر دی۔ دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنا ہیں۔ کورونا وبا کیخلاف قومی جنگ میں فرض کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ہراول دستہ کو پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کئی قدم آگے بڑھ کر شعبہ صحت کے ان مجاہدوں کو منفرد سلام پیش کیا۔ 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم  تیار کر لی۔ تربیتی دستاویزی فلم کی تیاری میں شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کو مدنظر رکھا گیا اور بتایا گیا کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنے ہیں۔ دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح کیا گیا۔ تربیتی دستاویزی فلم سے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی بھرپور معاونت ہو سکے گی۔ آئی ایس پی آر کے اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی اور انفرادی حفاظتی سامان، آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔ حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ہی ضروری ہے۔