پاک افغان ہاٹ لائن قائم‘ دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ

اسلام آباد (92نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہاٹ لائن قائم ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے کور کمانڈرز کے درمیان ملاقات کے حوالے سے طریقہ کار اور تاریخوں کے تعین پر بات چیت کی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان اور افغانستان کے سکیورٹی مسائل اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی تھی۔