Saturday, July 27, 2024

پاک افغان فوجی قیادت کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ، مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

پاک افغان فوجی قیادت کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ، مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
April 4, 2017
راولپنڈی (92نیوز)پاک افغان سرحدی معاملات پر پاکستان اور افغانستان کی فوجی قیادت کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ، دونوں جانب سے ہاٹ لائن کے قیام پر اظہار اطمینان، مستقبل میں بھی سرحدی امور پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحدی امور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف سدرن کمانڈ اور افغان  نیشنل آرمی کی کور 205 کے کمانڈر  جنرل دائود شاہ وفادار کےدرمیان ہاٹ لائن پررابطہ ہوا۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک کے کمانڈروں نے اتفاق کیا کہ مستبقل میں سرحدی امور پر تبادلہ خیال جاری رکھا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے ہاٹ لائن کے قیام پر اطمینان کا بھی اظہار کیاگیا۔