Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملہ ، دو افرادہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملہ ، دو افرادہلاک
January 24, 2018

شمالی وزیرستان ( 92 نیوز )  شمالی وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے سپین ٹل میں امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ ڈورن حملہ افغان پناہ گزینوں کے کیمپ پر ہوا ۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو دہشت گرد انجام کو پہنچے  ۔ پاکستان کی جانب سے امریکی ڈورن حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

پاکستان کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی کیونکہ وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے حملے سے قبل معلومات کا تبادلہ نہیں کیا ۔

افغان پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ پاکستانی موقف کی تائید ہے جو عرصہ دراز سے پاکستان امریکہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتا آرہاہے۔

پاکستان کا موقف رہاہے کہ افغان پناہ گزین کیمپوں میں افغانستان سے دہشت گرد آکر پناہ لیتے ہیں جو پاکستان پر حملے کرتے ہیں ۔ یہی پناہ گزینوں کے بھیس میں شدت پسند افغانستان میں بھی حملوں میں ملوث ہیں۔

پاکستان کا مطالبہ رہاہے کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں کو ختم کیا جائے اور ان کو ان کے آبائی وطن افغانستان منتقل کیا جائے۔