راولپنڈی (92 نیوز) قوم کے دو بہادر سپوت پاک وطن کی مٹی پر قربان ہوگئے، پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں میجر عدیل شاہ اور سپاہی فراز حسین جام شہادت نوش کرگئے۔
عظیم وطن کے عظیم بیٹے، وطن کے رکھوالوں نے اپنے خون سے دھرتی ماں کی لاج رکھ لی، پاک افغان سرحد پر مہمند ڈسٹرکٹ میں ریموٹ کنٹرول باردودی سرنگ دھماکےمیں پاک فوج کے میجرعدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے، سرحد پار سے دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا مہمند میں پاک افغان سرحدی علاقہ دہشت گردوں کی آمدورفت کا اہم روٹ تھا،واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے باڑ لگانے کا کام شروع کررکھا ہے۔