Tuesday, September 17, 2024

پاک اسکاٹ لینڈ ٹی 20 سیریز، قومی ٹیم کی ایڈنبرا میں پریکٹس

پاک اسکاٹ لینڈ ٹی 20 سیریز، قومی ٹیم کی ایڈنبرا میں پریکٹس
June 7, 2018
ایڈنبرا( 92 نیوز ) انگلینڈ سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے بعد شاہینوں نے  اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلے گی جب کہ  ایڈنبرا میں  بھرپور پریکٹس بھی کی گئی ، کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اسکاٹ لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہئے ۔ گرین شرٹس نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیےتیاریوں کا آغاز کر دیا اور ایڈنبرا میں جم کر پریکٹس کی ، پلئیرز  نے، ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ ،بیٹنگ اور باؤلنگ کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مشقیں کیں ۔ ٹی 20 میچز کیلئے شاہین شاہ آفریدی،آصف علی،حسین طلعت،احمد شہزاد اور محمد نواز نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ  کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی  سیریز کاپہلا میچ ،12 ،دوسرا  13جون کو کھیلا جائے گا ۔