پاک آرمی کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گی

راولپنڈی (92 نیوز) پاک آرمی کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بری فوج کے میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان، میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔