Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک آرمی کے زیر اہتمام کانگو میں "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ" کا انعقاد

پاک آرمی کے زیر اہتمام کانگو میں "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ" کا انعقاد
July 31, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک آرمی کے زیر اہتمام کانگو میں "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ" کا انعقاد کیا گیا۔ 

پاک فوج کی جانب سے کانگومیں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملٹری اورسویلین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کومشن ہیڈ کوارٹر، فورس کمانڈراوراقوام متحدہ کے تنظیمی ڈھانچے نے سراہا۔

کانگومیں اقوام متحدہ کے اسٹیبلائزیشن مشن کے فورس کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسودا کوسٹا نے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ دیکھی۔

پریڈ میں چین، انڈونیشیا اور یوراگوئے کے یونٹس نے پاکستانی دستے کے ساتھ شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان یواین مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والاملک ہے، اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میڈل کے لیے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان آرمڈکمبیٹ ڈرلز ، کلچرل شو اور ملٹری بینڈز کثیر القومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی تقریب کا حصہ تھیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔