Tuesday, April 30, 2024

پاک آرمی نے بلوچستان میں برفباری سے بند سڑکیں کھول دیں

پاک آرمی نے بلوچستان میں برفباری سے بند سڑکیں کھول دیں
January 15, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پاک آرمی اور ایف سی نے چترال اور بلوچستان میں برف باری سے بند سڑکیں کھول دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے برف باری سے بند لواری ٹنل کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا جس کے باعث سیکڑوں گاڑیاں منزل کی جانب روانہ ہو گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چترال، بلوچستان میں بھی برف باری سے بند سڑکیں کھول دی ہیں۔ کوئٹہ سے کراچی، سکھر، تافتان سے کوئٹہ شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے۔