پاک آرمی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاک آرمی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سنٹر لاہور کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ کے بیجز لگائے۔
آرمی چیف نے یارگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف کی آمد پر سبکدوش اور نئے کرنل کمانڈنٹس رجمنٹل سنٹر نے خیرمقدم کیا۔