Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک ، سعودی مشترکہ بحری مشق کا ہاربر فیز اختتام پذیر

پاک  ، سعودی مشترکہ بحری مشق کا ہاربر فیز اختتام پذیر
February 12, 2018

اسلام آباد(92 نیوز ) پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین بندرگاہ الجبیل ، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر XI کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

مشق کا پہلا مرحلہ بحری آپریشنز کی مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ہاربر کی سرگرمیوں کے سلسلے پرمشتمل تھا۔ہاربرفیز میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مشق کے سی فیز کے دوران  کئے جانیوالے مشترکہ آپریشنز کی منصوبہ بندی کی  گی ۔

 ابتدائی مرحلے کے دوران پاک ، سعودی بحریہ کے جہازوں اور بندرگاہ پرمختلف تنصیبات پر متعدد تربیتی سرگرمیاں کی گئیں ۔اس فیز میں دونوںممالک کی بحر ی افواج نے ایمفیبئیس لینڈنگ آپریشنز، ایسکورٹنگ آپریشنز، اسنائپر،  کیمو فلاج تکنیک اور مائن کاؤنٹر میژرزکی مشقوں کی منصوبہ بندی کے ماڈیولز کی ریہرسل کی۔

 پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحریہ کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹرنے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی۔

قبل ازیں مشترکہ مشقو ں کی افتتاحی بریفنگ بھی منعقد کی گئی جس میں مشقوں کے ارتقا اورمختلف مراحل کی تفصیلات پر روشنی ڈالی گئی۔ پاک بحریہ کے مشن کمانڈر اور سعودی نیوی کی جانب سے مشق کے ڈائریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک  ، سعودی مشترکہ بحری مشق نسیم البحرکے مقاصدمیں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا، بحری قذاقی کی روک تھام، اینٹی ائیراینڈ سرفیس وارفیر اور مائن کاﺅنٹر میژرزوارفیر آپریشنز کی مشق کرناشامل ہے ۔

ان مشقوں سے غیر روایتی، فضائی، سرفیس اور مائن وار فئیر خطرات کے خلاف مشترکہ صلاحیت کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہاربر فیز کے مکمل ہونے کے بعد مشق نسیم البحر سی فیز میں داخل ہوجا ئےگی ۔

اس مشق کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اور سعودی عرب کی میرینز بھی مشترکہ مشق دیرہ الساحل میں حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ مشق، نسیم البحر مشق کے سلسلے کی گیارہویں مشق ہے جو کہ 17فروری تک سعودی عرب کے پانیوں میں جاری رہے گی۔