Monday, October 3, 2022

پاکپتن، ٹرک اور کار میں تصادم، باپ جاں بحق، ماں بیٹی سمیت 8 زخمی

پاکپتن، ٹرک اور کار میں تصادم، باپ جاں بحق، ماں بیٹی سمیت 8 زخمی
پاکپتن (92 نیوز) پاکپتن میں ٹرک اور کار میں تصادم کے دوران باپ جاں بحق جبکہ ماں بیٹی سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو کے مطابق زخمی افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں 30 سالہ اعجاز جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔