Friday, August 12, 2022

پاکپتن میں قتل کے دو واقعات، رشتہ کے تنازع پر چچازاد قتل، نشئی شوہر نے گھریلو جھگڑے پر اہلیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

پاکپتن میں قتل کے دو واقعات، رشتہ کے تنازع پر چچازاد قتل، نشئی شوہر نے گھریلو جھگڑے پر اہلیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا
پاکپتن (نائنٹی ٹو نیوز) پاکپتن میں نشئی شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر ڈالا  جبکہ رشتے کے تنازعے پر تایا زاد کو گولی مار دی گئی۔ ایک ملزم گرفتار ایک فرار ہو گیا۔ پاکپتن میں تھانہ صدر کے علاقے میں رشتہ کے تنازع پر چچا ذاد بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نواحی گاؤں تیرہ ایس پی کے رہائشی ظفر اقبال کھرل کو اس کے تایا زاد بھائی اظہر عرف اجی نے گھر سے بلا کر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ دوسری طرف نشئی شوہر نے گھریلو جھگڑے پر چار بچوں کی ماں کو چھری گھونپ کر قتل کر دیا۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔