Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی

پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی
January 6, 2018

پاکپتن ( 92 نیوز ) پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی۔پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 9 تاریخ کے بجائے 13 کو حاضر ہونے کا حکم ہوا ہے ۔  مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا نے استعفیٰ نہ دیا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ۔ حکومت کے خلاف احتجاج اب نوجنوری کے بجائےتیرہ جنوری کو ہوگا۔

پاکپتن میں مجلس مشاورت بجائے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  حکومت کچھ علما ومشائخ کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہی ہے ۔  یہ کیسے مسلمان ہیں جو ختم نبوت قانون پر دستخط کرتے ہیں۔

تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کیےگئےتو15جنوری سے لاہورسے جیل بھرو تحریک شروع کرےگی۔

مشاورتی اجلاس میں پیر سندر شریف ، پیر تونسہ شریف،پیر گولڑہ شریف،پیر کوٹ مٹھن شریف سمیت  ملک بھر سے سو سے زائد علمائ کرام ، اور سجادہ نشین  نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شرکاء نے پیر حمیدسیالوی کی مکمل کا حماہت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک  میں مکمل شمولیت  کا اعلان کیا ۔