پاکستان، یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں پاکستان، یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان باہمی سطح پر مفید کثیرالجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گرازیانو کا ویڈیو کال پر رابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے مابین باہمی دلچسپی سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت باہمی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا پاکستان، یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان باہمی سطح پر مفید کثیرالجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرعزم ہے۔ چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور افغان امن عمل کے لیے کاوشوں کو سراہا۔