Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف

پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف
August 14, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال  ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1161587168747425792 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے۔ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1161587172127989762 آرمی چیف نے مزید کہا نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی  موجودہ غیر قانونی اقدام  یا مستقبل میں  کوئی اس کی  حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔