Tuesday, January 31, 2023

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے استعفیٰ دے دیا
لاہور (92 نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا فیڈریشن حکام کو ورلڈکپ سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ صرف ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں۔ توقیر ڈار کا کہنا تھا قومی ٹیم اس وقت تیسرے درجے کی ہاکی کھیل رہی ہے ۔ ہاکی میں بہتری کے لئے ہمیں ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ اگر ہاکی پر توجہ نہیں دینی تو اس کو بند کردیا جائے۔ اس سے  کم از کم ہاکی کا یاد گار ماضی لوگوں کی نظروں میں ہو گا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا ورلڈ کپ پر جانے سے پہلے جب ہم بھیک مانگ رہے تھے۔ اس وقت حکومت کی جانب سے پوچھا نہیں گیا۔ ہاکی کے حوالے سے حکومتی رویئے سے خوش نہیں ہیں۔ ہیڈ کوچ نے ہاکی کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سابق اولمپئنز کو ٹھرا دیا۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی میچ  نہیں جیت سکی۔