Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ہاکی ٹیم نے منفرد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان ہاکی ٹیم نے منفرد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
February 4, 2018

لاہور ( 92 نیو ز) نہ رینکنگ میں بہتری آئی نہ میڈل لیا اور نہ ہی کوئی ٹورنامنٹ جیتا پھر بھی قومی ہاکی ٹیم نے ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم میں ایک نہیں دو نہیں تین، تین برادران کی جوڑیاں اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کے لئے منتخب ہاکی اسکواڈ میں شامل ہیں سگے بھائیوں کی تین جوڑیاں ۔

جوڑی نمبر قومی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ اور ان کے بھائی ریحان بٹ کی جو اسی ٹیم کے کوچ ہیں۔

جوڑی نمبر دو مشتمل ہے ارسلان قادر اور فیصل قادر پر، دونوں بھائی قومی اسکواڈ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

تیسری جوڑی توثیق ارشد اور عتیق ارشد پر مشتمل ہے ۔دونوں بھائی اپنے وطن کیلئے کچھ کر دکھانے کے جذبے سے پاکستانی ہاکی ٹیم میں شامل ہیں ۔چھ بھائیوں پر مشتمل یہ جوڑیاں عالمی سطح پر ایک خوشگوار ریکارڈ ہیں ۔