Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے استعفیٰ دیدیا، بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نئے صدر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے استعفیٰ دیدیا، بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نئے صدر
August 21, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے استعفیٰ دے دیا۔ نئے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر ہوں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم چھے رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے قومی ٹیم کی شکست کی ذمہ داری حکومت اور فیڈریشن دونوں پر ڈال دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اختر رسول نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو پیش کیا۔ پریس کانفرنس انجمن ستائش باہمی ثابت ہوئی جہاں اختر رسول اور تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ اعجاز چوہدری نے ایک دوسرے کی خوب تعریفیں کیں۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں جبکہ ہاکی فیڈریشن کے صدر کو پھولوں کے ہاروں اور تعریفوں کے سمندر میں رخصت کر دیا گیا۔ اعجاز چوہدری کا اب نیا دعوی ہے کہ انہوں نے نئے نامزد صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کو ہاکی کی بہتری کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے دے دیے ہیں۔