Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان ہانگ کانگ کو شکست دیکر ایشین سکواش چیمپئن شپ کا فاتح بن گیا

پاکستان ہانگ کانگ کو شکست دیکر ایشین سکواش چیمپئن شپ کا فاتح بن گیا
May 15, 2016

تائی پی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو صفر سے شکست دے کر ایشین سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ اور فرحان زمان نے لی ہو کو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کے بعد ہانگ کانگ کو بھی شکست دے کر ایشین اسکواش کا چیمپئن بن گیا۔

ایشین سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو صفر سے شکست دی۔ پہلے میچ میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے ٹینگ مِنگ ہانگ کو گیارہ چار، گیارہ سات اور گیارہ چار سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تا ہم پاکستان کے فرحان زمان نے ہانگ کانگ کے لی ہو کو کو نو گیارہ‘ بارہ دس‘ آٹھ گیارہ‘ گیارہ سات اور گیارہ نو سے زیر کر لیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔