Sunday, October 2, 2022

پاکستان گرے لسٹ میں شامل ، وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی

پاکستان گرے لسٹ میں شامل ،  وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے ، وزارت خارجہ نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے فروری میں بتا دیا تھا کہ پاکستان کو جون میں گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا ، پاکستان اورایف اے ٹی ایف کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد پر گفتگو جاری ہے ۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم کارکردگی بہتر  بنائیں تو  ملک کا نام گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے ۔