Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ملک بھر میں بھرپور جوش و خروش، آسمان روشنیوں سے منور

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ملک بھر میں بھرپور جوش و خروش، آسمان روشنیوں سے منور
August 13, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ملک بھر میں بھرپور جوش و خروش، آسمان روشنیوں سے منور ہوگیا۔

75 ویں یوم آزادی پر شہر شہر چراغاں، سرکاری و نجی عمارتیں اور گھروں کو سجا دیا گیا، کہیں ملی نغمے بجائے جارہے ہیں تو کہیں آتش بازی کی جارہی ہے۔

پورا ملک آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا، 92 نیوز کی طرف سے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک ہو۔

آزادی کا جشن منانے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، منچلے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، کئی شہروں میں ڈھول کی تھاپ پر شہری رقص میں مصروف ہیں۔

کراچی میں رواں برس سی ویو کو عام شہریوں کیلئے کھلا رکھا گیا، شہریوں کا رش، زیارت میں شاندار آتشبازی کی گئی، آسمان پر رنگ بکھر گئے، چمن میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے آتشبازی کا مظاہرہ دیکھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔