Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم کی بہار

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم کی بہار
August 14, 2016
سرینگر(92نیوز)پاکستان کے سترویں یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم کی بہارآگئی ۔ نہتے کشمیری کٹھ پتلی انتظامیہ کے آگے ڈٹ گئے  اور کرفیو کی پابندیاں توڑتے ہوئےگھروں اور چوراہوں پر   پاکستانی پرچم لہرا تے رہے اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ بھارتی  فوج غصے میں پاگل ہوگئی مقبوضہ وادی سمیت متعدد مقامات پر کرفیو لگا دیا گیا  جبکہ حریت قیادت بدستور نظربند ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سے محبت  کا ثبوت مظلوم کشمیری ہر موقع پر دیتے ہیں ، ہر سال کی طرح اس بار بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کے باوجود بہادر کشمیری سپوت پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ بھارتی فوج تشدد اور کرفیو کے باوجود کشمیریوں کو دبا نہ سکی ،نہتے کشمیری آج بھی ریفرنڈم مارچ کریں گے اور دنیا پر باور کرائیں گے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں اور انکا مرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہے،بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کرنے کے لیے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا ہے۔ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور محبت کو کچلنے کیلئے بھارتی فوج نے کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے اخبارات کی اشاعت پر قدغن کے علاوہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے ۔