Wednesday, September 27, 2023

پاکستان کے ہونہار باولرز پر ہمیشہ پابندی کی تلوار لٹکتی رہی

پاکستان کے ہونہار باولرز پر ہمیشہ پابندی کی تلوار لٹکتی رہی
December 27, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کا جب بھی  کوئی ہونہار باؤلر سامنے آتا ہے اس پر تلوار لٹکنا شروع ہو جاتی ہے اور  پھر سازش کے ذریعے  اسے  راستے سے  ہٹا  دیا جاتا ہے  یاسر شاہ سے پہلے کس کس  باولرز پر خطرات کے  بادل  منڈلائے۔ تفصیلات کےمطابق مختصر  وقت میں ریکارڈز کا انبار لگا دینے والے یاسر شاہ سے پہلے سعید اجمل، بلال آصف اور محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی پابندیوں کی زد میں آ چکے ہیں۔ فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور محمد آصف اسپاٹ فکسنگ کے باعث پانچ سال سے زائد عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر، لیگ اسپنر دانش کنیریا، فاسٹ باؤلر شبیر احمد اور اسپنر ثقلین مشتاق کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہےکہ بدقسمتی پاکستانی باؤلرز کے گرد ہی کیوں  منڈلاتی ہے اور گوروں کے خلاف  اچھی  کارکردگی  دکھانے والے  پاکستانی  باولرز پر ہی  کیوں   ہمیشہ نزلہ گرتا ہے؟؟؟