پاکستان کے واجد علی ،افضل خان ایشین یوتھ ایتھلیٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے ایتھلیٹ واجد علی اور افضل خان ایشین یوتھ ایتھلیٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔
واجد علی نے آٹھ سو میٹر کی ریس کےلئے کوالیفائی کیا جبکہ افضل خان نے ٹرپل جمپ مقابلوں میں کوالیفائی کیا ہے ۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق پاک آرمی سے ہے ۔