Wednesday, October 5, 2022

پاکستان کے موجودہ حالات تسلی بخش نہیں ، نواز شریف

پاکستان کے موجودہ حالات تسلی بخش نہیں ، نواز شریف

لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملکی حالات پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کےموجودہ حالات تسلی بخش نہیں ہیں ۔ملک ترقی کررہا تھا لیکن اب رکاوٹیں آرہی ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ انتشار بڑھ رہا ہے اور ملک بدحالی کی طرف جارہا ہے ۔ ملک غیر مستحکم ہونے کے اثرات معیشت پر پڑتے ہیں یہ صورتحال افسوسناک ہے ۔