Friday, January 27, 2023

پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل

پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار ایک بار پھر آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی نے 2020-21 کے لیے ایلیٹ امپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے علیم ڈار بارہ رکنی پینل میں جگہ بنانے میں پھر کامیاب رہے ۔ دیگر امپائرز میں کمار دھرما سینا ، ماریس ایرسمس ، مائیکل گف ، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال رائفل کے نام نمایاں ہیں ۔ علیم ڈاراب تک 132 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی سپروائز کر چکے ہیں۔