Saturday, July 27, 2024

پاکستان کے عوام کل جمہوریت کا جشن منائیں گے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن

پاکستان کے عوام کل جمہوریت کا جشن منائیں گے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن
July 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کل پاکستان کے عوام جمہوریت کا جشن منائیں گے ، عوام اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں سے درخواست ہے رزلٹ کیلئے رزلٹ مینجمنٹ کا طریقہ استعمال کیا جائے ، ریٹرننگ افسران آر ٹی ایس کو کامیاب کریں اور اس کے ذریعے ہمیں فوری رزلٹ بھیجیں، اب تک ڈیڑھ کروڑ لوگ 8300 کو ہٹ کر چکے ہیں ۔ بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بلدیاتی اور پرانے بیلٹ پیپرز دکھائے جا رہے ہیں  ، سوشل میڈیا کو چیک کر لیا جائے تاکہ الیکشن کا کوئی غلط تاثر نہ جائے ، شیخوپورہ میں پائے گئے تمام شناختی کارڈ زائد المیعاد ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا نے یقین دہانی کرائی ہے وہ بھی معاملے کی تحقیقات کریں گے ، امن وامان کے چیلنج ہمارے سامنے ہیں ، ہمیں طرح طرح کی تھریٹ ابھی بھی موصول ہو رہی ہیں ، پولنگ کا وقت کل شام چھ بجے تک ہو گا شام 7 بجے تک کوئی رزلٹ نہیں سنایا جائے گا جب کہ 9 سیٹوں پر انتخابات نہیں ہوں گے ۔