پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر علی اعجاز کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

جدہ ( 92 نیوز) پاکستان کےسعودی عرب میں سفیرراجہ علی اعجازنےجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کےمرکزی سیکرٹریٹ میں او آئی سی کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثمین سےملاقات کی۔
ڈاکٹریوسف العثمین نےراجہ علی اعجازکوسعودی عرب میں بطورسفیر پاکستان تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کےدوران پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نےاو آئی سی میں اہم کرداراداکرنے اور فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی تعریف کی ۔
راجہ علی اعجاز نے بھی مسئلہ کشمیر پر اوآئی سی کی حمایت کا شکریہ اداکیا۔سفیر راجہ علی اعجازنےکہامشترکہ کوششوں نےاو آئی سی کو ایک مضبوط ادارہ بنا دیاہے۔