Saturday, December 2, 2023

پاکستان کے سب سے بڑے کیمیکل پلانٹ اینگرو پولیمر کو خریدنے کیلئے پانچ پیشکشیں آ گئیں

پاکستان کے سب سے بڑے کیمیکل پلانٹ اینگرو پولیمر کو خریدنے کیلئے پانچ پیشکشیں آ گئیں
August 4, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے کیمیکل پلانٹ اینگرو پولیمر کو خریدنے کیلئے پانچ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے پیشکشیں جمع کرادیں۔ پلانٹ کو خریدنے کیلئے دو بڑی چینی کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینگرو پولیمر کی بولی دینے کیلئے آج آخری تاریخ تھی۔ اب تک دو چینی جبکہ تین مقامی گروپ سامنے آئے ہیں۔ اینگرو پولیم پاکستان کا واحد پلانٹ ہے جو پی سی وی ریزن بناتا ہے۔