کراچی (92 نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا فائنل آج سے کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے میچ میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے کہا بورڈ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔ فائنل مقابلے کیلئے تیاری مکمل ہے۔
![پاکستان ، ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ، قائداعظم ٹرافی ، فائنل](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/12/babar-azam-1-500x306.jpg)
دونوں کپتانوں نے ٹورنا منٹ کی وننگ ٹرافی کے ہمراہ مزار قائد پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ نادرن ٹیم کے کپتان نعمان علی کا کہنا تھا ہمارے پاس بڑے نام نہیں لیکن ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے ، فائنل دلچسپ ہو گا۔