Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہتر، چین کیساتھ معاہدوں سے بیرونی لیکویڈیٹی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہتر، چین کیساتھ معاہدوں سے بیرونی لیکویڈیٹی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز
May 4, 2015
لاہور (92نیوز) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے مالیاتی استحکام کی کوششوں سے بجٹ خسارہ کم ہوا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے تحت ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں بھی پیشرفت کر رہا ہے، ان اصلاحات کا مقصد مالیاتی استحکام، ڈیبٹ مینجمنٹ اور توانائی کے شعبہ میں انفراسٹرکچر رکاوٹوں پر توجہ دینا ہے، انہی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی بانڈ ریٹنگ کو موڈیز نے پچیس مارچ کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کیا۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی سرگرمیاں بڑھیں گی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بہاﺅ میں اضافہ ہو گا، پاکستان میں توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مسلسل پیشرفت، بیرونی سرمایہ کاری کی پوزیشن میں مزید استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔