Saturday, February 24, 2024

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا
October 5, 2018
دبئی (92 نیوز) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسٹارکرکٹر ایرون فنچ آسٹریلوی  اسکواڈ کی کمان سنبھالیں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں  مچل مارش ،ایرن کیرے ،آشٹن اگر ،نیتھن کولٹر نائل  اور کرس لین  شامل ہیں۔ نیتھن لیوین ، گلین میکسویل ، بین مکڈرمٹ ، ڈار سی شارٹ  بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بلی اسٹینلیک ،میچل اسٹارک اینڈریو ٹائے اور ایڈم زمپا   بھی  ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ کینگروز پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 24 اکتوبر ،دوسرا 26 اور تیسرا 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔