پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی،فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی کو 6-7سے شکست دی

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو ہرا کر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،وزیر اعظم نواز شریف نے حمزہ اکبر کو چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملا ئیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی سنوکر چیمپئن شپ میں حمزہ اکبر نےپنکج ایڈوانی کو سات چھے سے شکست دی ۔
اس سے پہلے سیمی فائنل میں انہوں نے میزبان ملک کے محمد رضا کو ہرایا تھا ۔
حمزہ اکبر نے سترہ سال بعد پاکستان کو ایشین سنوکر چیمپئن بنایا ان سے پہلے محمد یوسف نے انیس سو اٹھانوے میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
حمزہ اکبر کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے نیشنل ٹائٹل بھی جیت رکھے ہیں۔