Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کے جدیدترین ٹیکنالوجی کے حامل 92نیوز چینل کی کامیابی کا ایک سالہ سفر

پاکستان کے جدیدترین ٹیکنالوجی کے حامل 92نیوز چینل کی کامیابی کا ایک سالہ سفر
February 6, 2016
لاہور (92نیوز) دو ہزار پندرہ کی سب سے بڑی اور اہم خبر ایچ ڈی‘ ہولو گرام اور ورچوئل ٹیکنالوجی کے حامل نائنٹی ٹو نیوزکی نشریات کاآغازتھا جس نے ایک سال میں برسوں کا سفرمکمل کر لیا۔ پاکستان کی روایتی میڈیا انڈسٹری میں جدید رجحانات اورٹیکنالوجی لانے والا نائنٹی ٹو نیوزباخبر اور باوثوق خبر دینے میں سب سے آگے رہا جس نے دعوو¿ں کوسچ کر دکھایا جس کے باعث پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل نائنٹی ٹو نیوز نے بہت جلد اور بہت تیزی سے عوام اور خواص کے دلوں میں گھر کرلیا اور اب اس کا شمارپاکستان کے مقبول ترین چینلزمیں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ فروری دو ہزار پندرہ کو پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل نائنٹی تو نیوز نے نشریات کا آغاز کیا۔ اس کامیاب سفر کا آج ایک سال مکمل ہو گیا تو اس نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ہائی ڈفینیشن ٹیکنالوجی کی بدولت صاف شفاف تصویر اور واضح آواز کا ایسا جادو جگایا کہ اس نے انتہائی مختصر وقت اور بہت تیزی سے اک دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ نائنٹی ٹو کا مطلب پاکستان ہے۔ نائنٹی ٹو پاکستان کا ڈائلنگ کوڈ‘ نا ئنٹی ٹو پاکستان کا سفیر اور اسی دھرتی نائنٹی ٹو کا چینل نائنٹی ٹو نیوز دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور شناخت کا باعث بن چکا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا میں براہ راست نشریات تو سب دکھاتے ہیں لیکن نائنٹی ٹو نیوز نے اس میدان میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہولو گرام کو پہلی بار پاکستان لایا۔ ہولو گرام ٹیکنالوجی کی باعث ہزاروں میل پر موجود رپورٹر‘ سیلبرٹی یا کوئی اور شخص پل جھپکنے سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز کے لاہور سٹوڈیو میں ہوتا ہے۔ ہولو گرام ٹیکنالوجی کے اس جادوئی اور طلسماتی کمال کو شہریوں نے بھی خوب سراہا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی کامیابیوں اورکمالات کا سفر یہیں پر ختم نہیں ہوتا اس نے ورچوئل ٹیکنالوجی کا ایسا معیار قائم کیا کہ بلیٹن میں روایتی ہارڈ سیٹ( Hard Set) کا تصور بہت پیچھے رہ گیا۔ بیک وقت چار نیو ز اینکرز کی سافٹ سیٹ پر موجودگی اور منفرد انداز میں خبر پیش کرنے کا انداز صرف اور صرف نائنٹی ٹو نیوز کا خاصا ہے۔ پھر اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دنوں پر خصوصی رپورٹس پیش کرکے شائقین کے دل بھی جیتنے میں کامیاب ہوا۔ ٹیکنالوجی کے میدان کے ساتھ ساتھ نائنٹی نیوز سب سے پہلے معیاری اور مصدقہ خبر دینے میں بھی آگے ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے اپنے آغاز سے سب سے پہلے خبر دینے کی جو روایت قائم کی تھی وہ آج اتنی مستحکم اور توانا ہو چکی ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز کی بریکنگ کے کافی دیر بعد دوسرے چینلز کے رپورٹر اس خبر تک پہنچ پاتے ہیں۔ پاکستان کے نڈر چینل نائنٹی ٹو نیوز نے معاشرے کے ان ناسوروں کو بھی بڑی دلیری سے بے نقاب کیا جو انسانی سماج پر بدنما داغ تھے وہ خواہ قصور کا درندہ صفت ٹولہ ہو جس نے بچوں کو درندگی کا نشانہ بنایا یا کراچی کا وہ ٹینکر اور ہائیڈرنٹس مافیا جس نے شہریوں کو بوند بوند کے لئے ترسایا۔ انسانی خون میں ملاوٹ کا زہر اتارنے والے ہوں یا نندی پور‘ نیلم جہلم‘ میٹرو منصوبوں کی کرپشن کہانیاں‘ کراچی میں زمینوں پر قبضوں اورچائنا کٹنگ میں ملوث سیاست دانوں اور افسر شاہی کی اندھیرنگری ہو یا سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں‘ غبن اور بدعنوانی کی تمام اہم خبریں نائنٹی ٹو نیوز نے ہی بریک کیں۔