Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا عملہ بحفاظت پاکستان پہنچ گیا

پاکستان کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا عملہ بحفاظت پاکستان پہنچ گیا
August 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پنجاب حکومت کا افغانستان میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ بحفاظت اسلام آباد پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چار اگست کو افغان صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ مرمت کیلئے ازبکستان لے جایا جا رہا تھا۔ اطلاعات تھیں کہ اس پر سوار چھ افراد کو جن میں پانچ پاکستانی اور ایک روسی شہری شامل ہے کو طالبان نے پکڑ لیا تھا۔ حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ روسی سمیت عملے کے چھ ارکان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق عملے کی رہائی افغانستان کے مقامی جرگے کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔