Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی شکست، بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی شکست، بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں آگئی، سوشل میڈیا صارفین بھارتی ٹیم کی درگت بنا رہے ہیں، ناراض شائقین کی طرف سے انڈین بریمیئر لیگ پر پابندی کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔

شکست در شکست، بھارتی ٹیم پر شکست کا داغ مزید گہرا ہوگیا، اور یہ داغ گہرا گیا ہے کیویز نے، جنہوں نے ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارتی سورماؤں کو ہر شعبہ میں ہی آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستان سے شکست کے بعد جہاں بھارتی شائقین ناراض تھے، اب دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ سے ہار پر بھارتی شائقین کرکٹ تلملا اٹھے، کچھ نے غصے کا اظہار کیا اور کچھ نے سوشل میڈیا پربھارتی ٹیم کا بینڈ بجا دیا۔

ایک صارف نے لکھا اب گھر رہیں محفوظ رہیں، ایک نے کہا بھارتی ٹیم ممبئی ائیرپورٹ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی پہلی ٹیم ہے۔ ایک نے ایم ایس دھونی پر مزاحیہ میم بنا کر لکھا اب انڈر گراؤنڈ ہونے کا سمے آ گیا۔

کچھ صارفین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے پرانے کلپس شیئر کیے، اور کچھ نے مزاحیہ انداز میں لکھا واپس آ جاو آئی پی ایل ہی کھیلتے ہیں۔

ایک صارف نے ویرات کوہلی کی پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایسی کسی صورتحال کا ذکر کررہے ہیں، جس کی شکار بھارتی ٹیم آج دکھائی دیتی ہے۔