Saturday, July 27, 2024

پاکستان کے اوپنر شرجیل خان کیلئے کرکٹ کے بند دروازے مشروط طور پر کھل گئے

پاکستان کے اوپنر شرجیل خان کیلئے کرکٹ کے بند دروازے مشروط طور پر کھل گئے
August 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کے اوپنر شرجیل خان کیلئے کرکٹ کے بند دروازے مشروط طور پر کھل گئے۔ بلےباز کو اسپاٹ فکسنگ کا عوامی سطح پر اعتراف اور بحالی پروگرام پورا کرنا ہو گا۔ شرجیل خان پر عائد پابندی کا خاتمہ کل ہوا۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرجیل خان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں  پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔ شرجیل خان کی پانچ سالہ سزا میں آدھی مدت معطلی تھی جو کرکٹر کو لازمی کاٹنا تھی ۔ اس عرصے میں شرجیل خان کا رویہ اور سرگرمیاں مثبت رہیں جس کی وجہ سے ان کی ڈھائی سال کی سزا ختم کر دی گئی۔ سزا ختم ہونے کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے شرجیل خان کو عوامی سطح پر اعتراف جرم اور بحالی پروگرام سے گزرنا ہو گا۔ پی سی بی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل خان ڈویسٹک کرکٹ میں فٹنس اور فارم کا  ثبوت دینا ہو گا جس کے بعد  ان کو  ٹیم میں واپسی کا موقع مل سکتا ہے۔