Wednesday, December 7, 2022

پاکستان کےمعاشی اعشاریےدن بدن بہترہورہےہیں : وزیراعظم

پاکستان کےمعاشی اعشاریےدن بدن بہترہورہےہیں : وزیراعظم
ڈیووس(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کےمعاشی اعشاریےدن بدن بہتر ہورہےہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈیووس میں وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریئے دن بدن بہتر ہورہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور مالیاتی ادارے ہماری کارکردگی کی تعریف کررہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ملک کی جی ڈی پی بہترہورہی ہے جبکہ محصولات پہلے سے بہتر ہورہے ہیں ۔