Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی گورداس پور میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی گورداس پور میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے بھارتی شہر گورداس پور میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت شہر گورداس پور میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہےاور پاکستان نے ہمیشہ بھارت کیساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کو ترجیح دی ہے ۔