Saturday, September 14, 2024

پاکستان کی کرکٹ بھارت کے بغیر بھی چل سکتی ہے : شہریارخان

پاکستان کی کرکٹ بھارت کے بغیر بھی چل سکتی ہے : شہریارخان
October 1, 2015
کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ بھارت کے بغیر بھی چل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک بھارت دو طرفہ سیريز نہیں ہوتی تو تمام آپشن کھلےہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا  تھا کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا پل ہے یہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہے۔  شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز پر بھارت کے جواب کے منتظر ہیں  اگر  سیریز نہیں ہوتی تو پاکستان کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں، پاکستان کی کرکٹ بھارت کے بغیر بھی چل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شہر یار خان نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ بھارت کے دوران کیا، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدرجگموہن ڈالمیاکی وفات پرتعزیت کیلیےبھارت گئے ہوئے ہیں۔