Friday, September 13, 2024

نوجوانوں کوٹیکنالوجی کی تعلیم،ہنرمند تربیت کی فراہمی ناگزیرہے،آرمی چیف

نوجوانوں کوٹیکنالوجی کی تعلیم،ہنرمند تربیت کی فراہمی ناگزیرہے،آرمی چیف
June 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) آرمی چیف کی زیر صدارت یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنز کا اجلاس ہوا، آرمی چیف نے جامعہ کی تشکیل کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم اور ہنرمند تربیت کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا افتتاحی اجلاس ہوا،  آرمی چیف نے جامعہ کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے پر انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کوقابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کیا جا سکے گا۔ آرمی چیف نے میرٹ پر سختی سے عملدرآمد اور اعلی تعلیمی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا تعلیمی معیار ایسا ہونا چاہیے جو دیگر جامعات کیلئے قابل تقلید ہو۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جامعہ کا قیام مقامی، بیرون ممالک منڈیوں اور سی پیک منصوبے کی ضروریات پوری کرنے اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں مددگار ہوگا،نوجوان اور صنعت کار رواں سال ستمبر سے ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے بھرپور استفادہ کرسکیں گے ۔ پاکستان میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کر دی گئی جو 18 ستمبر سے درس و تدریس کا آغاز کرے گی ۔