Sunday, February 5, 2023

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور دختر مشرق بے نظیر بھٹو شہید کی آج 67 ویں سالگرہ

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور دختر مشرق بے نظیر بھٹو شہید کی آج 67 ویں سالگرہ
 کراچی (92 نیوز) پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور دختر مشرق بے نظیر بھٹو شہید کی آج 67 ویں سالگرہ ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو دو بار وزیراعظم پاکستان رہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی پنکی اور کارکنوں کی بی بی بینظیربھٹو نے امیری میں آنکھ کھولی۔ دادا سے لیکر والد سبھی اقتدار کے ایوانوں کے مَکین تھے ۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی اقتدار سے معذولی اور اسیری سے لیکر عدالتی قتل کے بعد بینظیر بھٹو کیلئے کٹھن مرحلہ شروع ہوا ۔ بینظیربھٹو نے صبر آزما جدوجہد کے بعد پاکستان کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ عوامی انداز سیاست نے بینظیر بھٹو کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا ۔ 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہیں۔ بھائیوں کی غیرفطری موت کا صدمہ اور جلاوطنی پر مجبور ہوئیں لیکن بینظیر بھٹو ہر محاذ پر کامیاب رہیں ۔ بلاول بھٹو نے شہید بینظیر کی سالگرہ سادگی سے منانے کا اعلان کیا۔ بے نظیر دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہیں ۔ 21 جون انیس سو ترپن کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ستائیس دسمبر دو ہزار سات کو ایک حملے میں ان کو شہید کر دیا گیا۔ پاکستانی سیاست میں پہلے لوگ ذوالفقارعلی بھٹو کا انداز اپناتے تھے اور اب خود کو بینظیر بھٹو سے تشبیہہ دیتے ہیں ۔