Wednesday, September 18, 2024

پاکستان کی نگران کابینہ آج حلف اٹھائے گی

پاکستان کی نگران کابینہ آج حلف اٹھائے گی
June 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک کی نگران کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، وزرائے کے نام فائنل کر دیئے گئے ۔ نگران کابینہ کے حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں دن گیارہ بجے ہو گی ، شرکت کیلئے مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے مدت مکمل ہونے کے بعد کل نگران سیٹ اپ ملک کی باگ دوڑ سنبھال لے گا ۔  نگران سیٹ اپ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات  کے بعد منتخب حکومت آنے تک کام جاری رکھے گا۔ پاکستان میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ دو جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہوکر تیسرے انتخابات کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔