Sunday, December 10, 2023

پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے !!! بین الاقوامی جریدوں فوربز اور بلوم برگ کا اعتراف

پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے !!! بین الاقوامی جریدوں فوربز اور بلوم برگ کا اعتراف
August 5, 2015
لاہور (92نیوز) معروف جریدے فوربز کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ امریکی پالیسی ساز اور بزنس لیڈرز پاکستان کے ساتھ تجارتی شراکت داری کا جائزہ لیں۔ جریدے کا کہنا ہے امریکا پاکستان کو مسئلہ سمجھنے کی بجائے اس کے ساتھ مضبوط شراکت دار کے طور پر روابط بڑھائے۔ پاک فوج نے پوری طاقت سے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی۔ دہشت گردوں کے خلاف حکومت، فوج اور عوام میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ حکومت فوج کے ساتھ مل کر امن وسلامتی کو یقینی بنانے کےلئے کام کر رہی ہے۔ دھرنے کا پر امن اختتام پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک اور جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس ماہ میں شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان مہنگائی کی شرح کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ سیلاب کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نہیں بڑھی۔