Saturday, July 27, 2024

پاکستان کی فلسطین کے حق میں کامیابی ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور

پاکستان کی فلسطین کے حق میں کامیابی ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو سفارتی محاذ پر فلسطین کے حق میں بڑی کامیابی مل گئی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی۔

سوئٹزرلینڈ میں ہوئے خصوصی اجلاس میں قرار داد کے حق میں چوبیس اور مخالفت میں 9 ووٹ آئے۔ چودہ رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے قرارداد میں مقبوضہ فلسطین، مشرقی یروشلم میں عالمی انسانی حقوق، قانون کی پاسداری پر زور دیا گیا۔ اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر عالمی دباؤ بڑھانے میں کلیدی کردار ہے۔ ذاتی طور پر پاکستانی سفارتکاروں کے اہم ترین کردار کا معترف ہوں۔

شاہ محمود قریشی بولے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستانی سفیر منیر اکرم، جنیوا میں خلیل ہاشمی نے انتھک محنت کی۔ پاکستانی سفارتکاروں نے فلسطین کے حقیقی مسئلہ کے لیے تمام ممکنہ کاوشیں کیں۔