Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دخل اندازی نہیں ہو رہی ، شیخ رشید

پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دخل اندازی نہیں ہو رہی ، شیخ رشید
August 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دخل اندازی نہیں ہو رہی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کے الزامات کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا بھارتی وزیر نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا۔ ثبوت ہیں تو پیش کریں۔ اسرائیل، این ڈی ایس اور بھارت اپنے سازشوں میں شکست کھائیں گے۔

گزشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا اپوزیشن کو دشمنوں کی سازش ہی سمجھ نہیں آرہی، یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ سی پیک میں کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ پاک افغان بارڈر فینسنگ 90 فیصد مکمل ہو گئی۔ چمن سرحد کی بندش سے بہت سارا کام رکا ہوا ہے۔ چینی سفیر سے ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔