Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی صنعت کی مشکلات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے ، گورنر پنجاب

پاکستان کی صنعت کی مشکلات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے ، گورنر پنجاب
September 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کی صنعت کی مشکلات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار لاہور چیمبر آف کامرس کا دورا کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ترقی اور ایکسپورٹ بڑھانے پر پوری توجہ ہے ۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے انڈسٹری مالکان اپنے علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس لگائیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے پنجاب میں گیس کی قیمت کو دیگر صوبوں کے برابر کیا ہے  جس سے چند سال میں برآمدات بارہ ارب ڈالر سے بڑھ کر دو گنا ہو جائیں گی ۔ گزشتہ روز یونیورسٹی طالبات  کے  احتجاج سے متعلق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے قائم یونیورسٹیز اپنامعیاربہتر کریں ورنہ انہیں بند کر دیا جائے گا۔