Saturday, July 27, 2024

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
February 14, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کشمیریوں کے ساتھ ہیں بھارت مقبوضہ وادی سے اپنی فوج واپس بلائے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت سے مضبوط موقف اپنانے اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کرنیکا مطالبہ بھی کیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق جے یو آئی آزاد جمو ں و کشمیر کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان۔ کانفرنس کے25نکاتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔ کشمیریوں کی غیر قانونی نظر بندی اور گمشدگی تشویشناک ہے اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنایا جائے۔ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی پالیسی ناکام رہی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر کشمیر واقعی پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ دشمن کے ہاتھ میں ہے تو حکومتی رویہ اس کے شایان شان نہیں۔ ڈپٹی وزیر خارجہ بنایا جائے جو صرف کشمیر پر کام کرے۔۔ اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکمران ذاتی تعلقات کو نہیں ریاستی تعلقات کو ترجیح دیں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق نے کہا کہ مودی کی گاڑی ایئرپورٹ سے چلا کر لے جانیوالوں نے مایوس کیا۔