Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ، اسپیکر سندھ اسمبلی کا چیمبر سب جیل قرار

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ، اسپیکر سندھ اسمبلی کا چیمبر سب جیل قرار
June 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اور انوکھا واقعہ ہو گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی چیمبر سب جیل قرار دے دیا گیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی جیل کے بجائے اسمبلی چیمبرمیں ہی قید کاٹیں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نیب کیس میں گرفتارہیں۔ آغا سراج درانی نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے چیمبرکو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اسمبلی چیمبرکو سب جیل قرار دیئے جانے کی تصدیق کر دی۔ آغاسراج درانی کو جیل سے اسپیکر چیمبر منتقل کر دیا گیا۔